منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

کیا آپ بااثر افراد کیخلاف ایکشن سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں؟ پی اے سی کا ریلوے حکام سے استفسار

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ریلوے حکام سے استفسار کیا ہے کہ کیا آپ بااثر افراد کے خلاف ایکشن لینے سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں؟

کراچی میں ریلوے کی زمین کاروباری شخصیت کو کرائے پر دینے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث آیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک مہینے میں ذمہ دار کے تعین کا حکم دے دیا۔

آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ ریلوے کی 10 ہزار 207 مربع گز زمین 99 سال لیز پر دی گئی۔

آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ ریلوے اور کاروباری شخصیت کی سیکیورٹیز کمپنی کے درمیان 2004 میں 99 سال کا معاہدہ ہوا، کاروباری شخصیت نے 2014 کے بعد کوئی کرایہ ادا نہیں کیا۔

ریلوے حکام نے کہا کہ کاروباری شخصیت کو زمین ہوٹل تعمیر کرنے کیلئے دی گئی تھی، سیکیوریٹیز کمپنی نے 2004 سے 2014 تک 5 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کاروباری شخصیت کی کمپنی بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ زمین کا لیز معاہدہ ختم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

کمیٹی نے کہا کہ اس گھپلے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے، زمین کی ملکیت واپس لے کر کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.