بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

امریکی بحریہ کی کارروائی: یمن جانے والی کشتی سے دو ہزار سے زائد رائفلز برآمد

امریکی بحریہ نے خلیجِ اومان میں کارروائی کرتے ہوئے یمن جانے والی کشتی سے دو ہزار سے زائد رائفلز قبضے میں لے لیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کو ایک کشتی کو روکا گیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ کشتی کو ایسے راستے پر روکا گیا جو ایران سے غیر قانونی مال یمن میں حوثی باغیوں کو فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یکم دسمبر کو بھی امریکی بحریہ نے 50 ٹن سے زائد اسلحہ قبضے میں لیا تھا جس جبکہ ایسی ہی کارروائی 8 نومبر کو کی تھی جس میں اسلحہ بنانے والا 70 ٹن کیمیکل قبضے میں لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.