منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

عمران خان پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے خوش

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر کوآرڈینٹرز نے رپورٹ پیش کی، ہر ایک نے اپنے اپنے ڈویژن کے ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر عمران خان کو اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ گزشتہ روز حکومتی ارکان نے21 بل پاس کراکر اپوزیشن کو اسمبلی میں پھر شکست دے دی۔

ذرائع کے مطابق اس بریفنگ پر عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اپنے ارکان کی تعداد مکمل رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نےکہا تو اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہماری تیاری مکمل ہے، سازشوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.