بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار

روسی ٹیلی ویژن نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کو عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے عربی زبان میں نشر ہونے والے ٹی وی چینل نے اس سلسلے میں ایک سروے کروایا۔ 

روسی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سال 2022 میں عرب دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار دیے گئے ہیں۔ 

روسی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان عرب دنیا کی دوسری بااثر شخصیت قرار دیے گئے ہیں۔ 

سروے میں ایک کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار 546 افراد نے شرکت کی، سعودی ولی عہد کو ناظرین کے 73 لاکھ 99 ہزار 451 ووٹ حاصل ہوئے۔

سعودی ولی عہد کو حاصل ووٹ مجموعی ووٹنگ کا 62 اعشاریہ 3 فیصد رہے۔

روسی ٹی وی کے مطابق صدر یو اے ای محمد بن زاید کے حق میں 29 لاکھ 50 ہزار 543 ووٹ دیے گئے۔

اسی طرح مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو عرب دنیا کی تیسری بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.