جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

600 نوجوانوں نے سوئیڈن کی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے والی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 600 نوجوانوں نے سوئیڈن کی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔یہ…

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کالعدم بی ایل اے (ایچ) کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 3 دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کوہلو کے علاقےسیاہ کوہ…

اپنے دور حکومت میں صرف ایک جگہ فیل ہوا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی حکومت کے دور میں صرف ایک جگہ فیل ہوا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا، اس کی وجہ یہ تھی کہ نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا۔ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے…

ہر فسادی کو سزا ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہر فسادی، دہشتگرد کو سزا ضرور ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں۔پیرا ملٹری فورسز سے خطاب کرتے ہوئے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا سے بات چیت سے کوئی…

عمران خان کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سب پلان بری طرح فیل ہوگئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ، مگر سچ یہی ہے…

کراچی سے چھینی گئی قیمتی گاڑی 4 گھنٹے بعد دادو کے کچے علاقے سے برآمد

سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے عملے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے چھینی گئی قیمتی گاڑی 4 گھنٹے بعد دادو کے کچے کے علاقے سے برآمد کرلی۔اے وی ایل سی، سی آئی اے کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد انور کھیتران کے مطابق…

وزیراعظم شہباز شریف کی استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ کی، وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر استنبول کے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔شہباز شریف نے عام شہریوں سے ہاتھ ملائے، خیریت دریافت کی، مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی…

قائداعظم ٹرافی فائنل: سندھ نے 7 وکٹ پر 230 رنز بنالیے

قائد اعظم ٹرافی فائنل کے پہلے دن سندھ نے ناردرن کے خلاف 7 وکٹ پر 230 رنز بنالئے ہیں، آصف محمود51 اور فواد عالم 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل میں ناردرن نے سندھ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا…

بلدیاتی انتخابات میں شکست، تائیوان کی صدر پارٹی سربراہی سے مستعفی

تائیوان کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی شکست پر صدر سائی انگ وین پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئیں۔سائی انگ تائیوان کی بدستور صدر رہیں گی لیکن انہوں نے پارٹی صدارت چھوڑ دی ہے۔تائیوانی صدر سائی انگ وین کا…

دلچسپ مقابلہ، پولینڈ نے سعودی ٹیم کو 0-2 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے گروپ سی کے اہم ترین میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 صفر سے ہرا دیا۔قطر میں سعودی عرب کا دوسرے گروپ میچ میں پولینڈ سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔میچ کے 39ویں منٹ میں زیلینسکی نے گول کرکے پولینڈ کو برتری دلائی،…

اعلیٰ عدلیہ میں بھی انصاف کے دروازے بند نظر آرہے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے پارٹی رہنما فیصل جاوید کی غلطی بتا دی۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  فیصل جاوید نے آج غلطی کی میرا تعارف اسلام آباد کے ایم این اے کے طور پر…

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: مزید حقائق سامنے آگئے

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کیس میں اب تک کی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آگئے۔پولیس اہلکار کے قتل کے تفتیش کاروں نے مقدمہ سی ٹی ڈی کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست کردی۔ملزم کے بیان کے مطابق پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھ کر…

ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، بڑے بحران سے نکل آئے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی، ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں۔مانسہرہ میں عظمت اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ روپے کی قدر…