پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کورنگی سے گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کراٸم اور پلاٹ کے تنازعے پر شہری کے قتل کے مقدمے میں دو نامزد مطلوب و اشتہاری ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے، ملزمان لیاقت اور عبدالستار کو انٹیلیجنس انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے اسٹریٹ کرائم، منشیات سپلائی اور لوٹ مار کی وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ 21 مٸی 2019ء کو باغ کورنگی عارفانی گوٹھ میں فتح محمد ولد حاجی احمد کو پلاٹ کے تنازعے پر قتل کیا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلٸے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.