پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

اس آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو ثاقب نثار کو دعا سلام کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔

خواجہ طارق رحیم نے نام لیے بغیر مریم نواز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے، کسی طریقے سے اسے باہر کریں۔

ثاقب نثار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پتا کیا، سوچا ہے اس پر اور مجھ میں الحمد اللّٰہ ہمت ہے اور میں برداشت کر سکتا ہوں، میں کبھی کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو کہہ دیں گے سائیڈ پر کچھ کہ خواجہ صاحب دھمکا دیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ ایسا کر بھی دیں گے۔

یہ بات سن کرخواجہ طارق رحیم نے کہا کہ  آپ نے مجھے بتا دینا ہے، بس جیسے آپ کہیں گے ویسا ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.