پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

کراچی: سعودیہ جانیوالی PIA پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 831  گزشتہ روز شام 6 بجے شیڈول تھی جو اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پائلٹس کی کمی، طیاروں کی وقت پر عدم دستیابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز پی کے 213 پائلٹ کی عدم دستیابی کے باعث کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹس اور پی آئی اے انتظامیہ میں مسائل کے باعث فلائٹ آپریشن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.