پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

نگراں پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کے جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نگراں پنجاب حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس پر تشدد کے باعث نگراں حکومت کی جانب سے جلسے کو سیکیورٹی نہ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور سابق وزیرِ اعظم سیکیورٹی ملے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے یہ جلسہ کرنے کے لیے اتوار 19 مارچ کا دن رکھا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر اسے جلسے کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.