جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میری خواہش ہے کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو، یہاں کے عوام جسے چاہیں گے وہی میئر آئے گا، جو بھی میئر بنے گا ہم اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی…

چوہدری شجاعت کو فتح مبارک ہو: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے چوہدری شجاعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو فتح…

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیرِ اعظم  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ 15 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے اور 15 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی…

ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ٹی ٹی پی سے متعلق حکومت کی پالیسی کو پشاور سانحے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کی پاکستان میں بحالی کے فیصلے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے…

پشاور دھماکا: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا اعلان

پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے پشاور دھماکے کے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے میڈیکل ٹیمیں پشاور بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔یہ بات پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور سے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ…

پی ٹی آئی سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار ن لیگ میں شامل

پارٹی انحراف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالی جانے والی عظمیٰ کاردار نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا ر کر لی۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ روز عظمیٰ کاردار سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کا…

کراچی: کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ (BF7) کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے، جس کی  تصدیق سیکوینسنگ کے بعد کی…

مسافر کوچ کو حادثہ کی وجہ ترجمان حکومتِ بلوچستان نے بتا دی

ترجمان حکومتِ بلوچستان فرح عظیم شاہ نے لسبیلہ میں پیش آئے حادثے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔فرح عظیم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ مسافر کوچ کا حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ…

جاپان: قومی کھیل سومو کے پہلوان کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں پاکستانی سفیر کی شرکت

جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی جاپان کے قومی کھیل سومو کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان تویو ہی بیکی TOYOHIBIKI کی ریٹائرمنٹ لینے کی تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔جاپان کے قومی کھیل سومو جو نہ صرف جاپان کا قومی کھیل ہے بلکہ مقبول…

حافظ نعیم الرحمٰن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈار صاحب کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے پارٹی والے بھی ان سے بات نہیں کر سکتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ انہوں…

4.6 ارب سال قبل آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی، تحقیق

میساچوسیٹس: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نظامِ شمسی کے باہر کے حصے (سیارے مشتری سے آگے کا حصہ) سے آنے والے بڑے بڑے آگ کے گولوں نے 4.6 ارب سال قبل زمین زندگی کی بنیاد رکھی۔ میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)…

پاکستانی کرکٹرز بھی پشاور دھماکے پر غمزدہ

پاکستانی کرکٹرز نے بھی پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک ہمارے پیارے ملک پر رحم فرمائے۔بابر اعظم نے لواحقین کے اہلِ خانہ سے اظہارِ…

شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کہاں چلے گئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں، آئے دن اپنی زندگی کے خوش گوار اور دل چسپ لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سکون کی تلاش میں کھیتوں میں چلے…

فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت، الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی…

پنجاب میں شکایات پر 4 ایس ایچ اوز معطل، 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شکایات پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل اور 4 ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں ناکام رہنے والے افسر اور اہلکار فیلڈ میں رہنے کے حق دار…

سابق افغان صدر اشرف غنی کی پشاور دھماکے کی مذمت

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اشرف غنی کا کہنا ہے کہ میں پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پُرزور…

پشاور دھماکا، ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع سے خود کش حملے کے شواہد ملے ہیں۔وزیرِ اعظم…

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پر متنازع ٹوئٹ کیس میں 28 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر عدالت کے جج سے اعظم سواتی نے کہا…

دودھ کی قیمت کے تعین کا کیس، قائد اعظم کی تقریر کا متن پیش

سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمت کے تعین کے کیس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تقریر کا متن پیش کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے…

انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تاحال رکی نہیں ہے۔آج بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں…