اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

اسمبلی تحلیل کو 61 دن گزر گئے، انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابات نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

ایک پیغام میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہوئے 61 دن گزر گئے، حکومت انتخابات کروانے سے پس و پیش کر رہی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، حیلے بہانے یا کسی کی خواہش پر انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سیلاب، امن و امان، فنڈز کی کمی کو انتخابات کروانے میں تاخیر کا بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.