جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شعیب اختر کا فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے اور پھر طنزیہ ہنسی پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ڈی کوک نے جو کیا وہ اچھے کھیل کا معیار نہیں ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر…

پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جارہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں سے…

کے پی میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کا علاج مفت کرنے کی ہدایت

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے گندم کے فی من نرخ 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیر اعلی محمود خان نے لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کا علاج صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کرنے کی ہدایت کی ہے۔معاون…

ڈسکہ الیکشن: حکومت کا ووٹر کا تحفظ یقینی بنانے کا اعلان

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی کہ ووٹرز عدم تحفظ کا شکار ہوں۔ راجا بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ووٹرز کو تحفظ دینا ہے اور الیکشن کو شفاف بنانا ہے۔ وزیر قانون…

ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘چارج سے بچ گئے

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ چارج سے بچ گئے۔ میچ کے بعد آفیشلز نے ہر زاویئے سے فخر زمان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو کا مشاہدہ کیا اور وہ متفق ہیں کہ ڈی کوک نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔دوسری جانب پاکستان ٹیم…

کراچی: ناظم آباد کے نالے میں گرنے والے بچےکی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے ناظم آباد چھوٹا میدان میں نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچےکی لاش نکال لی گئی ہے۔رات گئے ہیوی مشینری کے ذریعے بچے کی تلاش میں نالے کی صفائی کی گئی لیکن بچہ نہیں ملا تھا جس کے بعد آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔کراچی…

معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کو کسی پروفیشنل ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معذور لڑکی ایک جم میں موجود ہے اور ایک ٹانگ نا ہونے کے باوجود وہ وزن…

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں 2 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے تاہم سرفراز احمد کو کھلانے کے امکانات کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں انجرڈ شاداب خان کی…

‎عمران صاحب دیوسائی تک رسائی کیلئے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی سے متعلق ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دیوسائی تک رسائی کے لیے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے دیوسائی کو…

گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد مردہ ڈولفن ملیں، تحقیقات شروع

افریقی ملک گھانا کے ساحل پر 80 سے زائد ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئیں، مقامی افراد مردہ ڈولفن ٹرکوں میں بھر کر لے جانے لگے، اتنی بڑی تعداد میں ڈولفن کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔سربراہ فشریز کمیشن کے مطابق دارالحکومت…

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں پروپیگنڈا ہے، جہانگیر ترین کی تردید

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ایک بیان میں جہانگیر ترین نے پی پی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا…

شام: داعش کا حماہ کے مشرقی علاقے پر حملہ، کسانوں اور پولیس اہلکاروں کا اغوا

شام میں داعش نے صوبہ حماہ کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا ہے۔ دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق داعش جنگجوؤٕں نے کسانوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ داعش جنگجوؤں نے 19 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ مغویوں میں 11 کسان اور حفاظت پر مامور 8 پولیس اہلکار…

کورونا کا شکار اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر انتقال کرگئے

اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حبیب کے بھائی ڈاکٹر رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حبیب میں دو دن پہلے کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔اہلِ خانہ کے مطابق  مرحوم ڈاکٹر حبیب کو آج دن 2…

دنیا: کورونا وائرس سے 1 د ن میں 13 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ…

جاپان، PP کے زیراہتمام بھٹو شہید کی 42ویں برسی کی تقریب

چڑھتے سورج کی سر زمین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پی پی جاپان کے زیراہتمام پاکستان کے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کی عظیم الشان تقریب کا اہتمام پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کیا۔ تقریب میں پی پی جاپان…

محمد زبیر کا حماد اظہر کے بیان پر جواب

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دعوؤں کے برعکس ٹیکس محصول میں تین سال میں صرف دس فیصد اضافہ ہوا۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جو سالانہ چار فیصد سے بھی کم ہے، اس کا موازنہ ہمارے دور سے…

نیپرا نے بجلی فی یونٹ 64پیسے مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 64پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جبکہ…

وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا،احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کیے جائیں، وزیراعظم نے تسلیم کیا پنجاب کے پی سے آگے تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ نے وسیم اکرم پلس کو…

عمران اور ترین کے تعلقات پر راجا ریاض کے انکشافات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ 15، 20  دن پہلے وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے۔ جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ…

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کا جی ایچ کیو کا دورہ

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو بین الاقوامی و علاقائی سیکورٹی اور قومی سلامتی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔این ڈی یو کی…