بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں 2 تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے تاہم سرفراز احمد کو کھلانے کے امکانات کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں انجرڈ شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر مضبوط امیدوار ہیں ، آصف علی کو تیسرے میچ میں ڈراپ کرنے پر اتفاق پایا جاتا ہے ان کی جگہ حیدر علی کو کھلانے کا آپشن موجود ہے۔

تیسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی کھلانے کے آپشن پر بات ہوگی لیکن امکانات کم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولرز کو تسلسل کے ساتھ موقع دینے کی خواہش مند ہے۔

شاداب خان کی وطن واپس کے انتظامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ ون ڈے سیریز کے اختتام پر امام الحق کو بھی وطن واپس آنا ہے ،فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے روکے جانے کا امکان ہے انہیں شاداب خان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کرکٹرز کی واپسی ،شاداب خان کے متبادل کا آج اعلان کرسکتی ہے۔

دوسری جانب سنچورین میں کل کھیلے جانے والا تیسرا ون ڈے بارش سے متاثر ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.