بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنوں کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر بھر میں 7جون سے احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف12جون کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، کراچی پر حکمرانی کرنے والی 3بڑی جماعتوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے سوال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو ریلیف فراہم کرکے عوام پر مسلط کیا ہے، جو عوام کا خون نچوڑنے کے لیے اضافی بلز کے چارجز لگاتی ہے، پورا بل لینے کے بعد بھی عوام کو کئی کئی گھنٹے بجلی سے محروم رکھا جاتاہے۔

You might also like

Comments are closed.