جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

‎عمران صاحب دیوسائی تک رسائی کیلئے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی سے متعلق ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب دیوسائی تک رسائی کے لیے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے دیوسائی کو بجلی مل رہی ہے، ‎نوازشریف نے روزگار، امن دے کر اس قابل بنایا کہ دیوسائی جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے، ‎کرپشن کا ڈھول پیٹنے، الزامات سے قوم کا پیٹ نہیں بھرا، روزگار نہیں ملا، ‎‎قوم کے پاس روزگار، امن، امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں سیاحت اور اس کے فروغ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎آپ نے قوم کو آٹے، چینی، گھی، دال، سبزی کی مہنگائی کے جہنم میں پھینک دیا ہے، ‎جنوبی ایشیا میں سب سے کم شرح ترقی اور سب سے زیادہ منہگائی پاکستان میں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے ‎پاکستان کے 72 سال کے 40 فیصد کے برابر قرض اڑھائی سال میں لیا، ‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی چینی 52 سے 120 پر پہنچ گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‎‎عمران صاحب حالیہ سروے نے بتایا ہے کہ ملک کی دوتہائی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.