جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں بھٹو خاندان نے رکھیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک چین دوستی کے  70 برس مکمل ہونے پر ماضی کی یادگار تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم پاک چین دوستی کے 70 برسوں کی تکمیل کا جشن مناتے ہوئے دوستی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک چین دوستی کی مضبوط بنیادیں بھٹو شہید، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری نے رکھیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھٹو شہید، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے کر گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اہلیان چین سے گہرے اور تسلسل سے رہنے والے روابط سے متعلق پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.