جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

یورپی یونین کا فلسطین میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

یورپی یونین نے فلسطینی علاقے غزہ اور اس کے ارد گرد 11 روز سے جاری تشدد کو ختم کرنے کے لیے اعلان کردہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے مصر، قطر، اقوام متحدہ، امریکا اور دیگر کئی ریاستوں کی جانب سے اس جنگ بندی کے لیے سہولت کاری کرنے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو گزشتہ 11 دنوں میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں جاری ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ کی صورتحال ایک طویل عرصے سے غیر مستحکم ہے۔ اس لیے یورپی یونین نے اس بات کو مسلسل دہرایا ہے کہ صرف ایک سیاسی حل ہی پائیدار امن لائے گا اور فلسطین اور اسرائیل کے باہمی تنازعے کا ایک بار ہی خاتمہ ہوگا۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ دو ریاستی حل کی بحالی کی طرف سیاسی پیش قدمی اب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ یورپ ان کوششوں میں اسرائیلی اور فلسطینی حکام کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ یورپین یونین اس مقصد کے حصول کے سلسلے میں امریکا سمیت کلیدی بین الاقوامی شراکت داروں اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے اور حماس نے بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.