بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جارہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں سے گندم خریدی ہی نہیں جارہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی۔

لاہور میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسانوں سے بُرا سلوک کب ختم ہو گا۔ پچھلے سال بھی یوکرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اور ہمارے کسان رُل گئے۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائے گا کہ پنجاب کے کسانوں کا کیا حال ہوتا ہے۔ بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشتکار پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.