جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

محمد زبیر کا حماد اظہر کے بیان پر جواب

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دعوؤں کے برعکس ٹیکس محصول میں تین سال میں صرف دس فیصد اضافہ ہوا۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جو سالانہ چار فیصد سے بھی کم ہے، اس کا موازنہ ہمارے دور سے کریں جب کم افراط زر کے باوجود پانچ میں سے چار سال میں نمو بیس فیصد سالانہ تھی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے ٹھوس پروگرام لائیں گے، ہم ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کو ترجیح دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا تھا کہ ملکی معیشت اس سال کی پیشگوئی کے مقابلے میں تیز شرح سے ترقی کرے گی، اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف چار فیصد سے زائد رکھیں گے۔

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کو ترجیح دیں گے، ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.