جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کورنگی کے پارک میں بچی سے مبینہ زیادتی

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 کے قریب پارک میں بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 کے پارک میں ایک شخص نے بچی سے مبینہ زیادتی کی ہے۔پولیس کے مطابق بچی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں…

مولانا فضل الرحمان نے کورونا اور ویکسین سے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا اور ویکسین سے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، غیر سنجیدہ بیانات دے کر آپ عوام میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ…

گوجرانوالا: موبائل میں آگ لگنے سے لڑکی جاں بحق

گوجرانوالہ کے علاقے کوہلو والا میں موبائل چارجنگ کے دوران موبائل میں آگ لگ گئی، جس سے لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمرے میں گیس بھی لیک ہو رہی تھی، گیس لیکیج کی وجہ سے موبائل میں لگی آگ مزید…

میاں اسلم اقبال نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال پر چئیرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) امجد علی نون کے الزامات کے معاملے پر  میاں اسلم اقبال نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔لیگل نوٹس میاں اسلم…

حمزہ سے اختلاف کی خبر پر مریم نواز کا جذباتی انداز میں ردعمل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز اپنے بھائی حمزہ شہباز سے…

کراچی: مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی

کراچی میں مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔اس حوالے سے چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے کہا کہ سپلائی کم ہے مال ایکسپورٹ ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے…

خیبر پختونخوا، کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ جاری

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا  کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے  جبکہ  گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں میں اس شرح میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت…

دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ  دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، جہاں محرومی زیادہ ہوگی وہاں دشمن کا وار چلے گا۔مصطفیٰ کمال  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک رات میں اپنی…

فیصلہ ہوچکا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، مریم نواز

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، اصول کے مطابق تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے۔لاہور میں مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں مریم نواز نے کہا کہ…

پی ڈی ایم کارکن مریم نواز کے ساتھ نیب جائیں گے، فضل الرحمٰن کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کے کارکنوں کے پیش ہونے کا اعلان کردیا۔لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے…

حلیم عادل شیخ عمران خان کے سپاہی ہیں، سینیٹر شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ عمران خان کے سپاہی ہیں، حلیم عادل کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم تھامے رکھیں گے۔شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلیم عادل کو حکومت سندھ کی کرپشن…

ہمارا لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا، رانا ثنااللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا لانگ مارچ سے متعلق کہنا ہے کہ ان کا علاج لانگ مارچ ہے، انشااللّٰہ لانگ مارچ ہوگا، 26 مارچ کا لانگ مارچ عید کے بعد ہوگا، ہمارا لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہوگا۔سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا…

مولانا فضل الرحمٰن جاتی امرا پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جاتی امرا پہنچ گئے جہاں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا۔مسلم لیگ نون کی قیادت نے جاتی امرا میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے اور اس…

مولانا فضل الرحمٰن آج مریم نوازسے ملاقات کریں گے

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سےجاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز  کے درمیان ملاقات کے…

لاہور، کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر 63 دکانیں، میرج ہالز سیل

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی جانب سے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 63 دکانیں، اسٹورز اور میرج ہالز سیل کر دیئے گئے ہیں۔پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں جس…

کورونا وائرس: پیر کو این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

ملک بھر میں تیزی سے پھیلتی عالمی وبا کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے…

فیصل آباد، بھنگ کے پودے سے جینز تیار کرلی گئی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بھنگ کے پودے سے دھاگہ بنا کر جینز تیار کر لی گئی ہے۔فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکڑ اسد فاروق نے بھنگ کے پودے سے وہ دھاگہ تیار کر لیا ہے جو آج کل بین الاقوامی سطح پر جینز کی تیاری…

پنجاب بھر میں آج کورونا ویکسین نہیں لگائی جا رہی، محکمہ صحت

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے روز پنجاب بھر میں کسی کو کورونا ویکسین نہیں لگائی جا رہی، کورونا ویکسین سینٹرز ڈِس انفیکٹ کرنےکیلئے بند کئے گئے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد ویکسین لگوا رہے ہیں ،اس لیے سنٹرز کو وائرس سے پاک…

پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، مولانا فضل الرحمٰن

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی پی نے وقت…

عمران خان ایک فائٹر تھے اور ہیں: وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کو فائٹر قرار دے دیا۔وسیم اکرم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت…