ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

خیبر پختونخوا، کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ جاری

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا  کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے  جبکہ  گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں میں اس شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق  پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.78 فیصد ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 239 مثبت کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے دیگر شہروں کی نسبت پشاور میں کیسز کی شرح دوگنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.