بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ عمران خان کے سپاہی ہیں، سینیٹر شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ عمران خان کے سپاہی ہیں، حلیم عادل کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم تھامے رکھیں گے۔

شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلیم عادل کو حکومت سندھ کی کرپشن بےنقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے اپوزیشن رہنما سندھ کی آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضرورت نہیں لیکن ہم پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت اور حکومتی مشینری حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال اور تعلیمی ادارے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.