بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، کورونا SOPs کی خلاف ورزی پر 63 دکانیں، میرج ہالز سیل

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی جانب سے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 63 دکانیں، اسٹورز اور میرج ہالز سیل کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب کے شہر لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 37 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ڈی سی لاہور کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں تین میرج ہالز اور 13 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی لاہور کے مطابق لاہور سٹی میں 8 دکانیں، 3 ریسٹورنٹس اور 13 میرج ہالز کو سیل کیا گیا جبکہ کینٹ میں 13 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.