بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہراہِ بابوسر ناران پر بڑی گاڑیوں پر پابندی، سیاحوں کا احتجاج

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ضلعی انتظامیہ نے شاہراہِ بابوسر ناران کو صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سیاحوں نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس دوران کوسٹرز، بسیں اور ٹرک شاہراہِ بابوسر ناران کا استعمال نہیں کر سکیں گی۔

بڑی گاڑیاں شاہراہِ بابوسر ناران کے بجائے صرف شاہراہِ قراقرم کا استعمال کر سکیں گی۔

بابوسر ٹاپ اور ناران کے درمیان پھنسے سیاحوں کے لیے…

ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سیاحوں نے چلاس زیرو پوائنٹ پر احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بابوسر ناران شاہراہ کو بڑی گاڑیوں کے لیے کھولا جائے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.