بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میاں اسلم اقبال نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال پر چئیرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) امجد علی نون کے الزامات کے معاملے پر  میاں اسلم اقبال نے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

لیگل نوٹس میاں اسلم اقبال نے اپنے وکیل حفیظ الرحمٰن چوہدری کے ذریعے بھجوایا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ امجد نون نے ایل ڈبلیو ایم کے ٹھیکوں میں کرپشن کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔

نوٹس کے مطابق میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایل ڈبلیو ایم سی کے معاملات میں بہتری کے لیے ذمہ داری دی۔

میاں اسلم اقبال کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ 14 روز میں الزامات پر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.