ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ  دشمن کو پتہ ہے بلوچستان اور کراچی میں محرومی زیادہ ہے، جہاں محرومی زیادہ ہوگی وہاں دشمن کا وار چلے گا۔

مصطفیٰ کمال  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک رات میں اپنی وفاداری تبدیل کردیتی ہے، منتخب نمائندوں کو بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ لڑنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے فنڈ منتخب نمائندوں کی جیب میں چلے جاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.