جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

وزیر اعظم سے سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی، جس میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ملاقات میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج اور عام آدمی پر اس کے مثبت…

لاہور: سمن آباد میں فارمیسی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور کے علاقے سمن آباد میں فارمیسی کے عملے نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔ ڈاکو سے پستول چھین کر اُسے قابو کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت وسیم عرف بھیا کے نام سے…

مردان: موسیقی کی تقریب میں فائرنگ، خواجہ سرا جاں بحق

مردان کے علاقے ساڑو شاہ میں موسیقی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے تقریب کے اختتام پر لائٹ بند کرکے خواجہ سرا کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری…

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اختلافات برقرار، ذرائع

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اختلافات برقرار ہیں، چیئر مین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر درآمدی اسٹیمپ کے ذریعے عمل درآمد کی پھر…

ایکوریم سے فرار بارہ فٹ لمبے اژدھے کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا

امریکا میں ایک بارہ فٹ لمبے اژدھے کو اس وقت کامیابی سے ریسکیو کرلیا گیا جب وہ ایک ایکوریم سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد بلیو زو نامی انٹر ایکٹیو ایکوریم انتظامیہ نے ایک دیوار کاٹ کر جگہ بنائی اور اسے وہاں سے نکالا۔تفصیلات کے مطابق امریکا…

سی این ایس اوپن گالف کی 25ویں چیمپئن شپ، شبیر اقبال کا لیڈنگ بورڈ پر قبضہ

چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) اوپن گالف کی 25ویں چیمپئن شپ میں دوسرے روز شبیر اقبال نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔ایونٹ میں شبیر اقبال 8 انڈر پار 136 کے اسکور پر پہنچ گئے۔کراچی میں جاری سی این ایس اوپن گالف کے دوسرے دن شبیر اقبال 8 انڈر…

کراچی کے شہریوں کو صوبائی حکومت سے خیرکی کوئی امید نہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو صوبائی حکومت سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کی بہتری کے لیے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 9 ہزار 100روپے ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 515 روپے کم ہوکر 93535 روپے…

مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر طفل مکتب قرار دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ اور عوام کی جدوجہد کا کچھ پتا ہی…

پی ٹی آئی اور ن لیگ کی طرح یو ٹرن لینے والے نہیں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف اور ن لیگ کو یوٹرن لینے والی جماعتیں قرار دے دیا۔آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں مدمقابل حریف جماعتوں پر تنقید کی اور کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور ن لیگ…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 489 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کم ہوا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی سطح 47 ہزار 563 ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 507 پوائنٹس کے…

جہلم میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا

جہلم کے  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں خاتون نے 4 بیٹیوں کو جنم  دے دیا۔ڈاکٹرز نے خاتون کے صحت مند ہونے کی اطلاع دی ہے۔بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا جتنا شکر کریں کم ہے، اللّٰہ نے اپنی رحمتوں سے نوازا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چاروں…

بیماری کا بہانہ اور میچ کے مزے برطانوی خاتون کو مہنگے پڑگئے

فٹ بال کا میچ دیکھنے کے لیے دفتر میں بیماری کا بہانہ کرنا اور میچ کے مزے لینا برطانوی خاتون کو مہنگا پڑگیا۔بیماری کے نام پر دفتر سے چھٹی لینے والی 37 سالہ برطانوی شہری کو اس کے باس نے انگلینڈ اور ڈنمارک کا میچ انجوائے کرتے ہوئے ٹی وی پر…

سندھ میں کورونا سے 17 اموات، 1046 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1046 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے…

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) تشکیل دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے این ای ڈی بی کے چیئرمین تقرر کیا جبکہ وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان…

مریم نواز نے آزاد کشمیر جلسے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آزاد کشمیر پٹہکہ جلسے میں مجمعے کی ویڈیو شیئر کردی۔مریم نواز نے شیئر کی گئی ویڈیو میں آزاد کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ آزاد جموں و…

کویتی شہری کی گرمی سے نجات کیلئے دلچسپ تجویز

گرمی سے بچاؤ کے لیے کویتی شہری کی دلچسپ تجویز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہری نے تجویز دی کہ ہلاکت خیز گرمی سے بچنے کے لیے طیاروں سے برف گرائی جائے۔ایک شہری نے ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے ملک میں…

ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلی فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے، ایل این جی ٹرمنل میں…

صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کردی، شہری کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ جمع کرانے کی ہدایت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کردی ہے۔صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر بینک کی درخواست مسترد کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کےاکاؤنٹ…

نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے مریم نواز  نے نعرہ لگوایا، بچہ بچہ کٹ…