بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کویتی شہری کی گرمی سے نجات کیلئے دلچسپ تجویز

گرمی سے بچاؤ کے لیے کویتی شہری کی دلچسپ تجویز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی شہری نے تجویز دی کہ ہلاکت خیز گرمی سے بچنے کے لیے طیاروں سے برف گرائی جائے۔

ایک شہری نے ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے ملک میں جاری ہلاکت خیز گرمی سے نجات کے لیے یہ حل تجویز کیا ہے۔

دوران گفتگو کویتی شہری نے کہاکہ گرمی سخت پڑ رہی ہے، میری آرزو ہے کہ وزارت دفاع جو طیارے استعمال کرتی ہے ان پر برف کی سلیں لادے اور شدید گرمی والے علاقوں پر برف کی بارش کردے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایسا ہوگا تو ہمارے یہاں گرمی کا موسم برسات کے موسم میں تبدیل ہوجائے گا۔

کویتی شہری نے اپنی تجویز پر مزید زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارے یہاں برف کے کارخانے دن رات کام کریں گے۔

اُن کا کہنا تھاکہ اس سارے عمل سے سخت گرمی ختم ہوجائے گی اور آب وہوا تازگی بخش بن جائے گی۔

کویتی شہری کا گرمی ختم کے اس عجیب و غریب فارمولے پر مبنی تجویز ان دونوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہت مقبول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.