بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 9 ہزار 100روپے ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 515 روپے کم ہوکر 93535 روپے ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہوکر 159 روپے 17 پیسے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1800 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.