بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی این ایس اوپن گالف کی 25ویں چیمپئن شپ، شبیر اقبال کا لیڈنگ بورڈ پر قبضہ

چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) اوپن گالف کی 25ویں چیمپئن شپ میں دوسرے روز شبیر اقبال نے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمالیا۔

ایونٹ میں شبیر اقبال 8 انڈر پار 136 کے اسکور پر پہنچ گئے۔

کراچی میں جاری سی این ایس اوپن گالف کے دوسرے دن شبیر اقبال 8 انڈر پار 136 کے اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ پر پہلے نمبر پر رہے۔

دفاعی چیمپئن مطلوب احمد دو اسٹروکس کے فرق سے 6 انڈر پار 138 پر ہیں، پہلے روز کے لیڈر وحید بلوچ دوسرے دن کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے۔

سینئر پروفیشنل میں محمد اکرم اور جونیئرز میں محمد ثاقب پہلے نمبر پر ہیں۔

دوسرے روز کراچی گالف کلب سے تعلق رکھنے والے افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دیا۔

11 جولائی تک جاری رہنے والی گالف چیمپئن شپ میں 85 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.