بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 489 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کم ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی سطح 47 ہزار 563 ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 507 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کم ہوکر 159 روپے 17 پیسے ہے۔

حصص بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 315 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.