بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے آزاد کشمیر جلسے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آزاد کشمیر پٹہکہ جلسے میں مجمعے کی ویڈیو شیئر کردی۔

مریم نواز نے شیئر کی گئی ویڈیو میں آزاد کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ آزاد جموں و کشمیر۔

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے مریم نواز نے نعرہ لگوایا، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں میدان سجایا ہوا ہے، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب بھی جلسہ گاہ پہنچے۔

سابق وزیر اور امیدوار اسمبلی نورین عارف اور امیدوار سید مرتضیٰ گیلانی نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کورونا سے خطرناک وائرس ہیں،یہ وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا،بھارت کی جھولی میں پھینک آیا۔

اسٹیج پر سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن بھی موجود تھے۔

نون لیگ کا پہلا انتخابی جلسہ پٹہکہ میں ہوا، جس کے بعد مریم نواز وادی نیلم میں بھی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.