بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دے دیا

وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) تشکیل دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے این ای ڈی بی کے چیئرمین تقرر کیا جبکہ وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں نجی شعبے کے ارکان بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ این ای ڈی بی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ، منصوبہ بندی، توانائی، صنعت و پیداوار، نیشنل فوڈسیکیورٹی کے وزراء اور مشیر تجارت این ای ڈی بی ارکان میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکریٹری خزانہ ، سیکریٹری تجارت بھی بورڈ ارکان میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل، صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری این ای ڈی بی ممبران میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این ای ڈی بی کے اجلاس میں اہم سرکاری اور نجی شعبے کے ارکان کو متعلقہ ایجنڈے کےلیے شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

ٹی او آر ز کے مطابق بورڈ برآمدات بڑھانے کیلئے حکومتی پالیسیوں کی مانیٹرنگ کا کام کرے گا۔

ٹی او آرز کے مطابق بورڈ برآمدات میں مسابقت بڑھانے کے لئے اسٹریٹیجک رہنمائی فراہم کرے گا جبکہ بورڈ تجارتی پالیسی پر عمل درآمد اور پیشرفت کا جائزہ لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.