جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

حکومت کی ساحلی علاقوں میں موسمی صورتِحال پر مکمل نظر ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی ساحلی علاقوں میں موسم کی صورتِ حال پر مکمل نظر ہے۔شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ…

مریم نواز آج ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی۔جلسہ شجاع آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ہو گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کے لیے شام 5 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ذرائع…

آل پاکستان یوتھ تنظیموں کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

 آل پاکستان یوتھ تنظیموں نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، وفد کے شرکاء نے 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات کی بھرپور مذمت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقاء کی ضامن…

میرانشاہ: فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے  نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد…

واجبات نہ ملنے پر مستعفی ہاکی کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو آئندہ ہفتے ادائیگی کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو واجبات آئندہ ہفتے ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے…

مصری بھکارن کے پاس لاکھوں پاؤنڈ، موت کے بعد انکشاف

جنوبی مصر میں ایک بھکاری عورت کی موت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ بہت بڑی دولت کی مالک تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق علی عبدالجلیل نامی بھکارن کے پاس 10 لاکھ پاؤنڈز تھے اور وہ قنا گورنری میں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سے بھیک مانگ کر گزر…

حج قرعہ اندازی میں 4 مراکشی بہنوں کا نام آ گیا

حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد طویل انتظار ختم ہوا اور 4 مراکشی بہنوں کو بھی حج ادا کرنے کا موقع مل گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ان تمام بہنوں کی عمر 65 اور 82 سال کے درمیان ہے جو حج کی خواہش پوری ہونے کے حوالے سے زیادہ خوش نہیں…

طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے قریب آنے سے کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری…

طوفان بائپر جوائے سے سعودی عرب کے ساحل علاقوں کو خطرہ نہیں

بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے سعودی عرب یا اس کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی…

گھوٹکی: گرین لائن ایکسپریس انجن کی تبدیلی کے بعد روانہ

سندھ میں گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے کچھ دیر بعد متبادل انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے واقعے کے  نتیجے میں مطابق گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس حادثے سے محفوظ رہیں۔اس…

4 ارب ڈالرز کے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں: ظفر پراچہ

جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ 4 ارب ڈالرز کے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں، وہ کلیئر کیے جائیں۔لاہور میں فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے ظفر پراچہ نے کہا کہ…

بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست روی کا شکار

بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست روی کا شکار ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے 11 ماہ قبل بی آر ٹی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے دوران کنٹریکٹر کی فراہم کردہ بینک گارنٹی اور دیگر چند دستاویزات جعلی نکلی تھیں۔ذرائع کا بتانا…

کالعدم بی ایل اے چھوڑنیوالوں کی بلوچ دہشتگرد تنظیموں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل

کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والوں نے بلوچ دہشت گرد تنظیموں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر دی۔ کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے فلک شیر مری کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی میں 2001ء میں شامل ہوا تھا اور 2015ء میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو…

ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےخلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے دیا۔جارجیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد جرم ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے۔امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں ٹیسٹ کئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر  چوہدری پرویز  الہٰی  کی طبیعت ناساز  ہونے پر انہیں گزشتہ رات پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔اسپتال میں چوہدری پرویز الہٰی کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹس تسلی بخش آنے پر انہیں اسپتال سے…

سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرے گا، کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپر جوائے 24 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کرلے گا، طوفان کے پیش نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 840 کلومیٹر، ٹھٹہ کے جنوب سے 830…

کراچی: سپر ہائی وے پر مقابلہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں سپر ہائی وے انڈس پلازہ کے قریب مقابلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق اہلکار رحمت اور حکیم سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف…

پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف زہریلی مہم چلائی، بیرسٹر امجد ملک کا برطانوی وزیراعظم کو خط

ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے سربراہ بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو پاکستان کی صورت حال پر خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان میں جمہوریت اور رُول آف لاء کو سپورٹ کرے۔بیرسٹر امجد ملک کے…

500 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ٹرک

بیل اے زیڈ-75710 بیلاروس کا ٹرک ہے جسے پچھلے 10 سال سے دنیا کا سب سے بڑا ٹرک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ ٹرک 2013 میں لانچ ہوا تھا جس نے بیل اے زیڈ برانڈ کو دوبارہ نام دلا دیا۔سوویت یونین کے زمانے میں بیلاروس کے شہر زوڈینو میں یہ کمپنی دنیا…

سپریم کورٹ میں 2 نئے ججز کی تقرری کے لیے اجلاس طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2 خالی نشستوں پر نئے ججز کے تقرری کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 جون کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں…