اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

واجبات نہ ملنے پر مستعفی ہاکی کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو آئندہ ہفتے ادائیگی کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو واجبات آئندہ ہفتے ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین 1 سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کے لیے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026ء تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کرنی تھی۔

پی ایس بی اور پی ایچ ایف میں تنازع کی وجہ سے ہیڈ کوچ کو ادائیگیاں نہ ہو سکی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.