اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میں شکست

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی۔

انعام بٹ کو ورلڈ نمبر ون آذربائیجان کے ابراہیم یوسف نے شکست دی، اس شکست کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پانچویں نمبر پر آ گئے۔

سنگاپور میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں انعام بٹ اپنی 3 فائٹس جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

انعام بٹ نے چین، بیلجیئم اور رومانیہ کے ریسلرز کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ انعام بٹ نے 2018ء اولمپکس میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 2 طلائی تمغے بھی جیت چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.