اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

بہاولنگر: نہر تھری آر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

بہاولنگر میں واقع نہر تھری آر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

محکمۂ انہار کے حکام کے مطابق نہر کے اسی مقام پر ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ شگاف پڑا ہے۔

محکمۂ انہار کے حکام نے بتایا ہے کہ عملہ اور مشینری متایرہ علاقے میں روانہ کر رہے ہیں، جلد شگاف پُر کر لیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نہر تھری آر میں شگاف پڑا تھا جس کے بعد شگاف کا پانی سیم نالے میں جا کر ضائع ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.