اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں ٹیسٹ کئے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر  چوہدری پرویز  الہٰی  کی طبیعت ناساز  ہونے پر انہیں گزشتہ رات پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں چوہدری پرویز الہٰی کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹس تسلی بخش آنے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی 16 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.