اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست روی کا شکار

بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سست روی کا شکار ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے 11 ماہ قبل بی آر ٹی کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے دوران کنٹریکٹر کی فراہم کردہ بینک گارنٹی اور دیگر چند دستاویزات جعلی نکلی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مبینہ الزامات کے باعث بی آر ٹی کنٹریکٹر پر وزارتِ اعلیٰ کے دوران شہباز شریف نے پنجاب میں ٹھیکہ دینے پر پابندی لگائی تھی۔

بی آر ٹی منصوبے کو 49 ارب روپے میں مکمل کیا جانا تھا تاہم اس پر ایک کھرب روپے سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں۔ منصوبہ مالی بحران سے دوچار خیبر پختونخوا حکومت کیلئے سفید ہاتھی ثابت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب نیب نے بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کے باوجود اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلین ٹری منصوبے کی تحقیقات سے متعلق نیب نے محکمۂ جنگلات سے ریکارڈ منگوایا تھا اور محکمۂ جنگلات کے افسران سمیت مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.