جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

4 سالہ حرمین کا قتل، ملزم نیشنل ہائی وے سے گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران 4 سالہ حرمین کے قتل کا ملزم اے وی سی سی نے نیشنل ہائی وے سے گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی انٹی وائیلنٹ کرائم سیل معروف عثمانی کا بتانا ہے کہ ملزم علی اکبر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم علی…

کچھ چیزیں ایسی پتہ ہیں جو بتانا نہیں چاہتا: بشیر میمن

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ چیزیں ایسی پتہ ہیں جو میں نہیں بتانا چاہتا۔لاہورکی سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیرمیمن نے یہ بات…

شعیب اختر نے محمد آصف سے ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ لڑائی میں ایک مرتبہ محمد آصف کو بلّا مارا جو مجھے دو بار مارنا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ  میرے 14 سالہ کیرئیر میں میری صرف دو دفعہ لڑائی ہوئی، ایک…

پی پی کے ہر دور میں کراچی محرومیوں کا شکار رہا، کنور نوید

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو روکیں گے، عدالت میں بھی درخواست دائر کریں گے، پیپلزپارٹی کراچی کے لوگوں کا دل جیتنے کے بجائے سازشیں کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہے،مگر ان کا یہ خواب آج تک…

اسلام آباد: اسد عمر نے پہلے احساس ون ونڈو آفس کا افتتاح کر دیا

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں پہلے احساس ون ونڈو آفس کا افتتاح کر دیا۔احساس ون ونڈو آفس کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیرِ صنعت و پیداوار خسرو بختیار، وزیرِ مملکت فرخ حبیب،…

پرویز مشرف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم اعلان

سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ ) پرویز مشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔پرویز مشرف نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت دی تاکہ کوئی غلط فہمی کا شکار ہو کر…

بیرونِ ملک جاں بحق شخص کا جگر پاکستانی کو لگا دیا گیا

پاکستان میں پہلی بار بیرونِ ملک جاں بحق ہونے والے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگا دیا گیا۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے مطابق ابوظہبی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کا جگر اور…

کامل علی آغا کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا کے بڑے بھائی کاظم علی آغا انتقال کرگئے۔کاظم علی آغا کی نماز جنازہ بعد نماز عصر منشی قبرستان بند روڈ پر ادا کی جائے گی۔چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ڈاکٹر کاظم علی آغا کی وفات پر…

نون لیگ، پی پی سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی سانحہ مری پر سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 معصوم شہداء کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں، تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے بچے بلاول سے…

پی ایس ایل 7 کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی ٹکٹوں کی فروخت آج بروز منگل سہ پہر 3 بجے سے بک می ڈاٹ کام پر شروع ہوگی۔27 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا…

نیویارک پراپرٹی کیس، زرداری کی درخواست ضمانت ، نیب کی مخالفت، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری نیویارک پراپرٹی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ پیش ہوگئے، نیب نے درخواست ضمانت کی مخالفت کردی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر…

زرداری نے PDM کا حصہ بننے کا امکان رد کردیا

سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے کا امکان رد کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ وہ پہلے دن سے چاہتے ہیں کہ یہ نامعقول حکومت چلی جائے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر…

فارن فنڈنگ کیس: شہباز شریف کا پکڑے گئے 8 والیمز کو سامنے لانے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے آٹھ والیمز کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناً جرم…

نیب کے دلائل پر بچے بھی روپڑے ہیں، وکلاء زرداری

احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون بج اٹھا، موبائل فون کی رنگ ٹون کسی بچے کے رونے کی آواز تھی، رنگ ٹون بجنے پر جج محمد بشیر نے سماعت روک دی، سابق صدر کے وکلاء نے کہا کہ نیب کے دلائل…

منظور وسان کورونا کا شکار ہوگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر زراعت منظور وسان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منظور وسان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے…

جوکووچ نے ٹریننگ شروع کر دی

ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے لیے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔سربیا کے جوکووچ کو ایک روز پہلے عدالتی حکم پر آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا میں عدالتی جنگ…

ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت، زیر حراست نکاح خواں کے اہم انکشافات

دادو کی رہائشی اور میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، مرکزی ملزم شمن سولنگی کی گرفتاری کے لئے دادو میں چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ زیر حراست نکاح خواں نے بھی اہم انکشافات کیے  ہیں۔پولیس کے مطابق نکاح نامے پر دستخط…

کاہنہ میں گاڑی پر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

کاہنہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی نے سی…

مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سر بمہر (سیل) کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل…

شاہ رخ جتوئی معاملے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کے معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اسے سزا دی جائے گی۔ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ زیب خان قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجودگی کے…