بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ رخ جتوئی معاملے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کے معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اسے سزا دی جائے گی۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ زیب خان قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجودگی کے معاملے کی تحقیقات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بےحسی انتہا کو پہنچ گئی ہے، ایسی بے حس حکومت ہم نے نہیں دیکھی، ہر چیز کا الزام کسی اور پر ڈال دیتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چینی کی کمی ہوتی ہے تو سندھ حکومت پر الزام ڈال دیا جاتا ہے، میں نے کہا کہ اگر سارے مسئلے ہم پیدا کررہے ہیں تو ہٹ جائیں، ہمیں ہی حکومت کرنے دیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مری میں لوگوں نے انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی نہیں آیا، آج غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کراچی میں عمر قید کاٹنے کے بجائے گزری کے نجی اسپتال میں کئی ماہ سے مقیم تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.