بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوکووچ نے ٹریننگ شروع کر دی

ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے لیے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

سربیا کے جوکووچ کو ایک روز پہلے عدالتی حکم پر آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا میں عدالتی جنگ جیتنے کے بعد اپنی تمام تر توجہ آسٹریلین اوپن پر لگادی۔

جوکووچ نے عدالتی جنگ جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ’میں خوش اور شکرگزار ہوں کہ جج نے میرے ویزے کی منسوخی کو کالعدم قرار دیا۔‘

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ میں نے حیرت انگیز شائقین کے سامنے ایک اہم ترین ایونٹ میں کھیلنے کے لیے یہاں اڑان بھری تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.