بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرونِ ملک جاں بحق شخص کا جگر پاکستانی کو لگا دیا گیا

پاکستان میں پہلی بار بیرونِ ملک جاں بحق ہونے والے شخص کا جگر پاکستانی مریض کو لگا دیا گیا۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے مطابق ابوظہبی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کا جگر اور گردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شخص کے اعضاء پی کے ایل آئی لاہور میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے، ابو ظہبی سے کلیو لینڈ کلینک کی 4 رکنی ٹیم بھی پاکستان آئی۔

امریکا میں پاکستان کے ڈاکٹر منصور محی الدین نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک دل کے مریض کے سینے میں خنزیر کا دل لگا دیا۔

سربراہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بعد از مرگ اعضاء کے عطیات کا رجحان بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد از مرگ اعضاء کے عطیے کے ذریعے 2 پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی۔

پی کے ایل آئی لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے یہ بھی بتایا کہ گردے اور جگر کی پیوندکاری کے دونوں مریض صحت یاب ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.