Browsing Category
Urdunews
پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ اور انڈر-19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر-19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک…
وزیرِ اعظم کا پی ایس ایل کے اختتام پر پیغام
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پیغام جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا سنسنی خیز اختتام ہوا ہے۔وزیرِ اعظم نے لکھا ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر…
’امپیکٹ بیس‘ پیشگوئی شروع کر رہے ہیں: سردار سرفراز
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اب ’امپیکٹ بیس‘ پیش گوئی شروع کر رہے ہیں۔عالمی یومِ موسمیات کی مناسبت سے محکمۂ موسمیات کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ 23 مارچ کو عالمی یومِ موسمیات…
امید ہے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بنیں گے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بن کر مثبت تاثر اجاگر کریں گے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا خوش گوار ماحول میں…
رمضان سے پہلے آخری اتوار، شہریوں پر مہنگائی کے وار
رمضان سے پہلے آخری اتوار کو مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کچن آئٹمز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں کی شکایت ہے کہ حکومت نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے…
عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی پر توڑ پھوڑ، ہنگامے کا مقدمہ درج
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے…
کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کرنیوالا 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں انڈا موڑ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق 2 ڈاکو ہوٹل پر لوٹ مار کے لیے آئے تھے، کہ وہاں تعینات گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے…
سلمان علی آغا نے عمرہ ادا کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے عمرہ ادا کر لیا۔سلمان علی آغا نے خانۂ کعبہ کے نزدیک سے عمرے کی ادائیگی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو یہاں بلائے اور بار بار…
اسلام آباد میں PTI کارکنوں کے پتھراؤ سے 52 اہلکار زخمی ہوئے، رپورٹ تیار
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس سمیت فورسز کے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہونے والے نقصانات کی رپورٹ…
پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت
پنجاب پولیس کے حکام نے اہلکاروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا اسٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں۔ حکام نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔پولیس…
معصوم بچے کی کیڑے سے بات کرنے کی کوشش نے دل پگھلا دیے
بچوں کی معصومیت ہر کسی کو پسند ہوتی ہے جسے لوگ ویڈیوز اور تصویروں کی شکل میں ہر وقت قید کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر غصیلے لوگوں کا موڈ بھی اچھا ہو گیا۔سوشل میڈیا پر…
بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش
چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان محکمۂ آثارِ قدیمہ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ نمائش کا اہتمام چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت نے کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ…
زمان پارک واقعات پر آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلا لی: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور زمان پارک میں پیش آئے گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلائی ہے۔تحریکِ انصاف کے رہنما نے لکھا…
پشاور: رمضان المبارک قریب آتے ہی آٹا، چکن، ٹماٹر مہنگے
پشاور میں رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہو گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ مکس آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2700 سے بڑھ…
گورنر پنجاب سے وزیر ریلوے سعدر فیق کی ملاقات
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے ریلوے اور پی آئی اے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔اس موقع پر…
کراچی: جہانگیر روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع
کراچی کی جہانگیر روڈ کی تعمیر اور مرمت کا کام ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا گیا۔تین ہٹی سے جہانگیر روڈ نمبر 2 تک سیوریج اور پانی کی لائنیں ڈال کر روڈ بنا دی گئی ہے۔جہانگیر روڈ نمبر 2 سے گرومندر تک جانے والی سڑک کی تعمیر ابھی باقی ہے۔گرومندر…
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی علیم ڈار کی امپائرنگ کی تعریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہونے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار خدمات پر تعریف کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان…
احمد پور شرقیہ: 2 نوجوان گٹر میں گر کر جاں بحق
پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں 2 نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات گئے 2 نوجوان گرین بیلٹ پر چہل…
خیبر پختون خوا: رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمۂ خوراک خیبر پختون خوا نے مفت آٹے کی تقسیم سے متعلق کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق رمضان میں…
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی تصدیق غیر ملکی میڈیا نے بھی کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔رپورٹس کے…