اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

پنجاب پولیس کا اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

پنجاب پولیس کے حکام نے اہلکاروں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا اسٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں۔

حکام نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔

پولیس حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس، پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں، ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے، حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.