اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون کے کھانے سے مرا ہوا چوہا نکل آیا جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں خاتون گاہک کو دیے گئے کھانے سے چوہا نکلنے پر ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دیے گئے سوپ میں سے چوہا نکلا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمۂ صحت نے ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔

اس حوالے سے خاتون نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.