منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان انڈر-19 اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ اور انڈر-19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر-19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

دورے میں 1 چار روزہ، 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز 3 سے 27 مئی تک زمبابوے کا دورہ کرے گی، اس دورے میں 2 چار روزہ اور 6 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.