منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

اسرائیلی وزیر نے فلسطین سے نفرت کی انتہا کردی

اسرائیل کے وزیر خزانہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اور اس کے لوگوں سے اپنی نفرت کا اظہار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران ایک موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر بیزالل اسموترچ (Bezalel Smotrich) نے فلسطین اور اس کے لوگوں کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ’کیا فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت ہے؟ کوئی بھی نہیں ہے، فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر نے رواں ماہ بھی فلسطین سے متعلق نفرت انگیز بیان دیا تھا۔

انہوں نے فلسطین کے ایک قصبے کو مٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا جس کی ویڈیوز سرکاری ٹی وی چینل نے جاری کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسند، نسل پرست اور صیہونی نظریے کا حتمی ثبوت ہے اور یہ تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی دنیا بھر میں لوگ مذمت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.