منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

نیپالی کرکٹر آصف شیخ کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دے دیا گیا

نیپال کے کرکٹر آصف شیخ کو سال 2022 کیلئے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے اینڈی مکبرین رن کیلئے دوڑتے ہوئے گر پڑے تھے جس کے بعد وکٹ کیپر آصف شیخ نے انہیں رن آؤٹ نہیں کیا تھا۔

یہ ٹی 20 میچ فروری 2022 کے دوران نیپال اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

انگلینڈ کے جوز بٹلر اور بین اسٹوکس کو ججز نے ایوارڈ کیلئے موزوں قرار دیا تھا۔

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے 2013 میں سابق ایم سی سی صدر کرسٹوفر مارٹن جینکز کی یاد میں دینا شروع کیا تھا۔

دسمبر 2022 میں پہلی بار اس ایوارڈ کیلئے عوام سے نامزدگیاں طلب کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.