منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت  سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ، کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار،  کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر، باغ، لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں ، دفاتر اور دیگر مقامات سے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم  اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.